میرپور بٹھورو، خاصخیلی برادری کا پولیس کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 جون 2015 14:30

میرپور بٹھورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) خاصخیلی برادری کی جانب سے بنوں پولیس اور اومنی کمپنی کے خلاف علی بندر سے نیشنل بینک چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس کی جانب سے گاؤں عرس خاصخیلی پر چڑھائی کے خلاف خاصخیلی براری کی جانب سے ابن خاصخیلی‘ قادر خاصخیلی‘ اسماعیل خاصخیلی کی رہنمائی میں علی بندر سے نیشنل بینک چوک تک اجتماعی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ بنوں پولیس نے اومنی کمپنی کے مالک کے کہنے پر ہمارے گاؤں عرس خاصخیلی پر چڑھائی کرکے ہماری عورتوں کے بے عزتی کی ہے اور عبدالرحیم اور فیض محمد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھڈی جنگلات میں 5 ایکڑ زمین لیز پر لی ہے جہاں سے بنوں پولیس ہمیں بے دخل کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے دربدر ہو جائیں گے۔ انہوں نے بلاول بھٹو اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اومنی کمپنی کے مالک کے خلاف اور بنوں پولیس کے خلاف قدم اٹھاکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :