گلوکارہ رابی پیرزادہ کا شوق ہی شوق میں گایا گیت ” اک پیار کا نغمہ ہے “ سوشل میڈیا پر ریکارڈ قائم کر گیا

جمعرات 11 جون 2015 14:42

گلوکارہ رابی پیرزادہ کا شوق ہی شوق میں گایا گیت ” اک پیار کا نغمہ ہے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) گلوکارہ رابی پیرزادہ کا شوق ہی شوق میں گایا بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گیت سوشل میڈیا پر ریکارڈ قائم کر گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گا یا ہوا گیت ”اک پیار کا نغمہ ہے موجوں کی روانی ہے “کوخالی گٹار کے ساتھ گا کر سوشل میڈیا میں دھوم مچادی ۔

(جاری ہے)

رابی پیر زادہ نے اپنے شو ق میں لتا منگیشکر کا مقبول ترین گیت ”اک پیار کا نغمہ ہے موجوں کی روانی ہے “کو گا کر سوشل میڈیا پراپ لو ڈکردیا ۔ جس پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کو 3لاکھ سے زیادہ لائیک ملے جو سوشل میڈیا پر ایک نیا ریکارڈ ہے ۔اس نغمے کو انہوں نے ایک پارک میں اپنی دوستوں کے ہمراہ بیٹھ کر ریکارڈ کیا تھا اور اس بات کی توقع بھی نہیں تھی کہ ان کا گایا ہو اگانا سوشل میڈ یا پر اس قدر مقبولیت اختیارکرجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :