چین کے نیشنل ڈیویلمپنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے 19.34ارب ڈالر مالیت کے 7بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

جمعرات 11 جون 2015 14:58

بیجنگ ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) چین کے نیشنل ڈیویلمپنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے 19.34ارب ڈالر مالیت کے 7بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے ۔ ان منصوبوں میں پہنان ایئر پورٹ کی توسیع ، شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ میں ایئرپورٹ کی تعمیر اور ریلوے کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن کے بیان کے مطابق پہنان ایئر پورٹ کی توسیع پر 14.5ارب یوآن خرچ کئے جائیں گے جبکہ ہیلانگ جیانگ میں ایئر رپورٹ کیلئے 691ملین یوآن کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے ۔ بیان کے مطابق 96.1ارب یوآن سے انہوئی صوبہ کے شہر ہیفی سے مشرقی ساحلی شہر تک ریلوے ٹریک بچھایا جائیگا جبکہ ریلوے کے دیگر چار منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :