آئی ایم ایف سے 1.7 ارب ڈالر کی قسط جولائی میں ملنی متوقع ہے،یوکرین

جمعرات 11 جون 2015 15:04

کیف۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یوکرین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ”آئی ایم ایف“سے امداد کی 1.7 ارب ڈالر کی قسط جولائی میں ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نتالیہ یاریسکو نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر دہندگان کے ساتھ قرضوں کی ری سٹریکچرنگ نہ ہوسکی تو ہم اگست تک اس قسط کا انتظار کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوکرین کی پارلیمنٹ نے حکومت کو اختیار دے رکھا ہے کہ اگر وہ ضروری سمجھے تو قرضوں کی ادائیگی روک سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :