وزیراعظم نے قومی اسمبلی اجلاس میں جمگھٹا لگانیوالی لیگی خواتین ارکان کو چلتا کر دیا

جمعرات 11 جون 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمگھٹا لگانے والی (ن)لیگی خواتین ارکان کو چلتا کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی ایوان میں آمدپر حکومتی ارکان نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہی ہوئے تھے کہ (ن) لیگ کی خواتین ارکان نے ان کے قریب جمگھٹا لگا لیا تاہم وزیراعظم نے خواتین ایم این ایز کو فوری طور پر چلتا کر دیا اور وزیر داخلہ و وزیر خزانہ کے ساتھ باتوں میں مصروف ہو گئے۔