پنجاب اسمبلی ‘میاں طاہراور اور چوہدری طاہر سندھو حکو متی وزراء اور پو لیس کی ناقص کار کردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے

جمعرات 11 جون 2015 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں طاہراور اور چوہدری طاہر سندھو حکو متی وزراء اور پو لیس کی ناقص کار کردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے جبکہ چوہدری طاہر سندھونے کہا کہ پو لیس خود اشتہاریوں ‘قاتلوں او ر ڈاکوں کے ساتھ مل چکی ہے جسکی وجہ سے میرے حلقے میں روزانہ لاکھوں کی ڈکیٹیاں معمول بن چکیں ہیں اور ڈی پی اوسرگودھاکی کار کردگی پر بھی زیر و ہے ۔

جمعرارت کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران (ن) لیگ کے میاں طاہر نے کہا کہ حکو مت جو وعدے کرتی ہے انکو پورا نہیں کیا جا تا میر ے حلقے میں تعلیمی اداروں کے قیام کے حوالے سے جو وعدے ہوئے ان پر عمل نہیں کیا جا رہا ‘پنجاب کے وزراء کی فوج ظفر موج اےئر کینڈیشن گاڑیوں میں دورے کرتی ہے انکو کیا معلوم ہے کہ عوام کے مسائل کیا ہے ؟اگر وزراء کار کردگی کا مظاہرہ کرتے تو ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے ایوان میں احتجاج کر نے کی ضرورت پیش نہ آتی جبکہ چوہدری طاہر سندھو نے کہا کہ پو لیس نے ڈاکوؤں اور چوروں کا روپ دھار لیا ہے میرے انتخابی حلقے میں اور سر گو دھا ڈویژن میں جتنے اشتہاری ہے پنجاب میں شاید کسی او ر جگہ نہیں ہے اور میرا نتخابی حلقہ پو لیس کی ملی بھگت کی وجہ سے اشتہاریوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صرف پو لیس ہی نہیں ڈی پی او سمیت دیگر افسران کی کار دکرگی انتہائی ناقص ہے جو ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کو گر فتار کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔