مودی کے بیان پر پاکستانی وزراء کا ردعمل بیت بازی سے کم نہیں ، اعتزاز احسن

جمعرات 11 جون 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چودھری اعتزاز احسن نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر پاکستانی وزراء کے ردعمل کو بیت بازی قرار دے دیا ایک وزیر کہتا ہے کہ دانت توڑ دیں گے دوسرا کہتا ہے کہ ایک انچ بھی آگے بڑھے تو تباہ کر دیں گے یہ ردعمل ٹھیک نہیں ہے لگتا ہے کہ ہمارے حکمران بھارتی دھمکیوں سے گھبرا گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم کے بیانات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ہمیں محتاط رہ کر حالات کو دیکھنا ہو گا حکومت ان معاملات کو سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں میں لے کر جائے اور اپنے افواج پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔