پاک چین اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبے اپنے دو ر حکومت میں مکمل کرینگے ‘وزیر اعظم نواز شریف

گوادر کو ڈیوٹی فری پورٹ بننا چاہیے ‘ نئے قوانین بننے چاہئیں ‘امید اپوزیشن تعاون کریگی ‘ حیدر آباد ‘ کراچی موٹرے کا آغاز ہو چکا ‘ ملتان سے سکھر اقتصادی راہداری منصوبے کاحصہ ہے ‘لاہور ‘ ملتان موٹر وے بن رہی ہے سکھر حیدر آباد موٹر وے بھی بنائی جائیگی ‘تھر میں 650منصوبے بن رہے ہیں جوکوئلہ پر چلیں گے ‘ تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی ‘وزیر اعظم اسمبلی میں اظہار خیال حکومتی ارکان نے زور دار ڈیسک بجائے ‘ موٹر وے موٹروے کے نعرے لگا کر وزیر اعظم کو داد دی

جمعرات 11 جون 2015 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت تمام منصوبے اپنے دو ر حکومت میں مکمل کرینگے ‘ گوادر کو ڈیوٹی فری پورٹ بننا چاہیے ‘ نئے قوانین بننے چاہئیں ‘امید اپوزیشن تعاون کریگی ‘ حیدر آباد ‘ کراچی موٹرے کا آغاز ہو چکا ‘ ملتان سے سکھر اقتصادی راہداری منصوبے کاحصہ ہے ‘لاہور ‘ ملتان موٹر وے بن رہی ہے سکھر حیدر آباد موٹر وے بھی بنائی جائیگی ‘تھر میں 650منصوبے بن رہے ہیں جوکوئلہ پر چلیں گے ‘ تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ موٹر وے سندھ اور خیبر پختون خوا میں بن رہی ہے اور انشاء اللہ موٹر وے بلوچستان میں بھی بنے گی یہ موٹر ویز 1990میں بننی چاہئیں تھیں دسمبر 1990میں ہماری حکومت آئی اور ہم نے موٹر وے کے منصوبوں پر کام شروع کیا لیکن 1993کے آوائل میں ہماری حکومت رخصت کر دی گئی اس کے بعد آنے والی حکومت کے دور میں موٹر ویز بننی چاہئیں تھیں 1997ء میں گوادر سے کوسٹل ہائی وے ہم نے بنائی تھی ہم چاہتے ہیں کہ گوادر کو سپیشل سٹیٹس دیا جائے گوادر کو ڈیوٹی فری پورٹ بننا چاہیے اس کیلئے نئے قوانین بنیں ابھی تک اس حوالے سے میں نے کسی سے بات نہیں کی مجھے امید ہے کہ اپوزیشن اس میں بھرپور تعاون کریگی پاکستان کیلئے گوادر ایک تحفہ ہونا چاہیے جس طرح سنگا پور دوبئی اور ہانگ کانگ فری پورٹ ہیں تاجکستان کی بھی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس کا کنکشن ہوا اقتصادی راہداری کے ویسٹرن روٹ کیلئے بجٹ میں 30ارب روپے مختص کئے گئے ہیں خنجراب سے حویلیاں ‘ اسلام آباد کیلئے ایک بڑا منصوبہ ہے عطا آباد جھیل کے ساتھ ٹنل کی تعمیر کا ایک منصوبہ ہے جس پر 27ارب روپے خرچ ہونگے یہ منصوبہ سابق حکومت نے شروع کیا تھا ملتان ائیر پورٹ کا آغاز سابق حکومت نے شروع کیا اس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی مدعو کیا گیا منصوبے کسی کے بھی ہوں ان کی تعریف کی جانی چاہیے انہوں نے کہاکہ حیدر آباد ‘ کراچی موٹرے کا آغاز ہو چکا ہے ملتان سے سکھر اقتصادی راہداری منصوبے کاحصہ ہے لاہور ‘ ملتان موٹر وے بن رہی ہے سکھر حیدر آباد موٹر وے بھی بنائی جائیگی اور تمام منصوبے ہم اپنے دور حکومت میں مکمل کرینگے آج کے پاکستان میں اٹھارہ گھنٹے لوشیڈنگ نہیں ہورہی ہے کچھ جگہوں پر لوڈشیڈنگ ہوتی ہوگی تاہم ان علاقوں میں بل نہیں جاتے ہونگے ہم بجلی کے بڑے منصوبوں پر کام کررہے ہیں 650میگا واٹ کے دو منصوبے تھر میں بن رہے ہیں جو کوئلہ سے چلیں گے اس کے ساتھ تھرکول مائن کو بھی ترقی دے جارہی ہے پورٹ قاسم اور حب میں بھی بجلی کے منصوبے شروع ہیں اگلے تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی اس پر حکومتی ارکان نے زور دار ڈیسک بجائے اور موٹر وے موٹروے کے نعرے لگا کر وزیر اعظم کو داد دی ۔