اشوبھا کراچی سے دور، ماہی گیر سرگرمیاں شروع کر دیں، محکمہ موسمیات

جمعرات 11 جون 2015 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سمندری طوفان اشوبھاکا خطرہ ٹلتے ہی محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو فوری طور پر جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہفتہ سے معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اشوبھا اومان کے مشرق شمال مشرق میں 290کلو میٹر کے فاصلے پرجبکہ کراچی کے جنوب مغرب میں 700 کلو میٹر دوری پر موجودہے۔اس لئے سندھ کے ماہی گیر فوری طور پرجبکہ بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران کراچی میں بارشیں متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :