وزیر اعلیٰ محمد شہبا ز شریف پرسوں ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں دو روزہ ٹیوٹا سکلز ایکسپو 2015ء کا افتتاح کرینگے

جمعرات 11 جون 2015 16:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف دو روزہ ٹیوٹا سکلز ایکسپو 2015ء کا افتتاح ( ہفتہ ) کو کرینگے۔ یہ دوروزہ سکلز ایکسپو جوہر ٹاؤن ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہاہے۔اس کے انعقاد کا مقصد طلبا ء و طالبات کی فنی مہارت کو اجاگر کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے گزشتہ روز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ٹیوٹا سکلز ایکسپو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، جنرل منیجر عبدالقیوم، حامد غنی انجم،انجینئر اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ایکسپو کے موقع پر ٹیوٹا اپنے فارغ التحصیل ماہر افرادی قوت کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس کیلئے نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیومن ریسوس کے ہیڈز ٹیوٹا ہنر مند وں کا موقع پر انٹرویو کر کے ان کا انتخاب کرینگے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ میں صوبہ بھر سے ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید بتایا کہ اس نمائش میں ٹیکنیکل ، ووکیشنل ، سروس سینٹرز کے زیر تربیت طلباء کے بنائے گئے پراجیکٹس کو نمائش کیلئے رکھا جائے گا جو ٹیوٹا اداروں میں سکھائے جانیوالے ہنر کی عکاسی کرینگے ۔یہ نمائش کاروباری طبقہ‘عوام اور خصوصی طور پر عام طالبعلموں کو صوبہ بھر کے زیر تربیت ہنر مندوں کے بنائے گئے پراجیکٹس کو ایک چھت تلے دیکھنے کا موقع فراہم کریگی۔اس موقع سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے سے معززین کو طلباء کی رہنمائی کیلئے مدعو کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :