پاکستان کے سندھڑی آم امریکہ میں دستیاب

جمعرات 11 جون 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) دنیا کے بیشتر شہروں کے بعد سندھ کی شناخت سمجھا جانے والا سندھڑی آم اب شکاگو میں بھی فروخت کیلئے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔گزشتہ روز کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دکھایاگیا ہے کہ سندھڑی آم شائستگی کے ساتھ شکاگو کی ایک شاپ پرفروخت کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے شیریں ذائقے کے سبب پھلوں کے اس شہنشاہ کی قیمت 24.99 امریکی ڈالر فی ڈبہ رکھی گئی ہے۔اس آم کو سندھ کی مناسبت سے سندھڑی کہا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے میٹھے ترین آموں میں ہوتا ہے۔پاکستان میں سینکڑوں اقسام کے آم پیدا ہوتے ہیں اور بر آمد کئے جاتے ہیں۔ اس سال پاکستان کا ہدف ہے کہ ایک لاکھ ٹن آم کی بر آمد سے 60 ملین امریکی ڈالر کمائیں۔سندھ ملک میں آم کی پیداوار کا 35 فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ پنجاب 64 فیصد آم پیدا کرتا ہے لیکن بالائی پنجاب کے موسم میں پیش آنے والی تبدیلیوں سے پنجاب میں آم کی پیداوار 30 سے 35 فیصد گھٹ جانے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :