بھارتی پنجابی گلوکار دھرم پریت نے خودکشی کر لی

جمعرات 11 جون 2015 16:28

بھارتی پنجابی گلوکار دھرم پریت نے خودکشی کر لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) کیریئر میں زوال، بھارت کے پنجابی گلوکار دھرم پریت نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ معروف پنجابی گلوکار دھرم پریت نے گزشتہ روز اپنے گھر کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

(جاری ہے)

دھرم کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ آجکل اپنے کیریئر میں زوال کے باعث ہر وقت پریشان رہتا تھا۔ دھرم پریت کے گانوں کے ایک عشرے سے زائد عرصے پر محیط کیریئر میں 15 سے زائد البم ریلیز ہوچکے ہیں۔