والد نے سلمان خان سے مجھے لانچ کرنے کو کبھی نہیں کہا ‘ ٹینا آہوجا

جمعرات 11 جون 2015 16:34

والد نے سلمان خان سے مجھے لانچ کرنے کو کبھی نہیں کہا ‘ ٹینا آہوجا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے کہا ہے کہ ان کے والد نے سلمان خان سے کبھی درخواست نہیں کی کہ انہیں فلم انڈسٹری میں لانچ کریں اور وہ اپنے بل بوتے پر فلمی دنیا کا حصہ بنی ہیں۔ٹینا آہوجا کا اصل نام نرمدا ہے لیکن وہ ٹینا کے فلمی نام سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ ان کی پہلی فلم سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ 3 جولائی کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

ٹینا آہوجا نے چند سال قبل سلمان خان کے ساتھ آئیفا ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ گووندا کے کہنے پر سلمان خان نے انہیں فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سلمان خان کے مقابل فلم دبنگ میں اداکاری کریں گی۔ سلمان خان بالی ووڈ میں کترینہ کیف، سوناکشی سنہا سمیت متعدد ہیروئنز اور ہیروز کو متعارف کروا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم دبنگ میں سوناکشی سنہا کومتعارف کرایا تو سلمان خان اور گووندا کے تعلقات خراب ہو گئے اور دوبارہ کبھی دونوں میں پہلی جیسی دوستی نہ ہو سکی۔ اس حوالے سے ٹینا نے کہا کہ میرے والد نے کبھی سلمان خان سے یہ نہیں کہا کہ فلم انڈسٹری میں میری مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :