فلم برادرز کی ہدایتکاری کے اہل نہیں ہوں ، کرن جوہر

جمعرات 11 جون 2015 16:37

فلم برادرز کی ہدایتکاری کے اہل نہیں ہوں ، کرن جوہر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر نے کہا ہے کہ فلم ” برادرز “ کی ہالی وڈ فلم ” واریئر “ کا سیکوئل ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہم برادرز کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں انہوں نے کہا کہ اس فلم کو وہ ڈائریکٹر کرن ملہوترا کے ساتھ مل کر ڈائریکٹ کر رہے ہیں تاہم ایسی فلم کی ہدایتکاری ان کے بس کا کام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں مارشل آرٹس کی شاندار پر فارمنس دکھائی گئی ہے اور میں مارشل آرٹس کے بارے میں کچھ بھی نہیں مانتا تاہم کرن ملہوترا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور شائقین اس فلم میں اکشے ، جیکی اور جیکولین فرننڈیز کو ایسے انداز میں دیکھیں گے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :