نوکریاں برائے فروخت ،سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی نے 500 نئی اسامیاں بیچنے کی منصوبہ بندی کر لی

جمعرات 11 جون 2015 16:42

نوکریاں برائے فروخت ،سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی نے 500 نئی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ووکیشنل اتھارٹی پر قابض ٹیچنگ مافیا نے ادارے میں 500 نئی اسامیاں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔سندھ میں بڑے بڑے اسکینڈلز آئے لیکن سائیں سرکار کو ہوش نہ آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیوٹا پر قابض ٹیچنگ مافیا نے ادارے میں 500اسامیاں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ4سے گریڈ 14 تک کی اسامیوں کیلئے 2 تا10لاکھ روپے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسامیاں فروخت کرنے کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز پاس کرنے والے امیدواروں کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیوٹا میں سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی مذاق بنا لیا گیا ہے۔ انتظامی عہدوں پر بھی ٹیچنگ اسٹاف قابض ہے۔

متعلقہ عنوان :