بولان، حکومت زمینداروں کو زراعت کی ترقی کیلئے معیاری ،ارزاں قیمتوں پربیج فراہم کر رہی ہے،میراں بخش مگسی

جمعرات 11 جون 2015 16:44

بولان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )حکومت زمینداروں کو زراعت کی ترقی کیلئے معیاری اور ارزاں قیمتوں پربیج فراہم کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈپٹی ڈائیریکٹر زراعت ضلع کچھی میراں بخش مگسی نے ڈھاڈر کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے ساتھ اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈائیریکٹر شوگر کراپس ایگریکلچرریسرچ محمد علی،ڈپٹی ڈائیریکٹر واٹر منیجمنٹ انور چھلگری،ماہر زراعت آفیسر حبیب اللہ لونی،ایگریکلچر آفیسر زاکر حسین بھی موجود تھے نے زرعت سے متعلق اجلاسمیں زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی محمد اعظم کھوسہ،ملک نصراللہ خان بنگلزئی،ارباب محمد عمر،ملک اسداللہ بنگلزئی،وڈیرہ گلشیر رند،حاجی خادم حسین خجک کے علاوہ کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پروگرام کے تحت پچھلے سال کی طرح زمینداروں کو ارزاں قیمتوں پر کپاس کی بیج محکمہ زراعت فراہم کر رہی ہے جس سے محکمہ کی کارکردگی سمیت کاشتکاروں کی آمدن متوقع حد تک بڑھ جائے گی اور مقامی زمینداروں کی زراعت سے رابطے مزید مستحکم ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زمینداروں اور کاشتکاروں کو زراعت کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر زمیندارایکشن کمیٹی ڈھاڈر کے سینئر رہناوٴں ملک اسداللہ بنگلزئی،ارباب محمد عمر اور دیگر نے حکومتی اقدامات اور محکمہ زراعت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس طرح زمینداروں کے ساتھ تعاون سے زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی۔