وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا سابق ہاکی اولمپےئن اورسلیکٹر ارشد چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 11 جون 2015 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء چوہدری اختر رسول کے بہنوئی سابق ہاکی اولمپےئن اورسلیکٹر ارشد چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے -وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر وتحمل سے برادشت کرنے کی توفیق دے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی ہاکی کے کھیل کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد چوہدری نے ہاکی کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :