آئی ایم ایف کے مطالبہ پربجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ہے ‘ چوہدری ظہیرالدین

جمعرات 11 جون 2015 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری وسابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ہے بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا حالیہ سرچارج کی مد میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی نفی ہے جس میں بجلی بلوں میں ہر قسم کے سرچارج کو غیر قانونی قرار دیا تھاانہوں نے کہا کہ حکومت بجلی قیمتوں میں سبسڈی ڈرامہ بند کرے اور حقیقی لاگت کے مطابق بجلی کی قیمتیں کم کرے انہوں نے کہا کہ واپڈا ترجمان کے مطابق31مئی2015کو واپڈا کے زیر انتظام ہائیڈل پاور سٹیشنوں سے نیشنل گرڈ میں132,642ملین یونٹ بجلی شامل ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابل میں28.472ملین یونٹس زیادہ ہیں چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ واپڈا رپورٹس کے مطابق جنوری2015کے اعداد و شمار کے مطابق پن بجلی کی فی یونٹ پیداوار ی لاگت2روپے62پیسے ہے اس لیے حکومت سبسڈی ڈرامہ بند کرکے اس کم قیمت کا ریلیف عوام تک منتقل کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کا اعلان کیا جائے دیگر تمام ذرائع سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہوگی جو نہ تو عوام اور نہ ہی صنعتکاروں کے مفاد میں ہوگی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور بجلی کی قیمتوں میں 3روپے سرچارج اور 2.50روپے سبسڈی کے نام سے کمی کے نام پر اضافہ واپس لے اور بجلی کی حقیقت پسندانہ قیمتیں مقرر کریں تاکہ عوام سکون کاسانس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :