سینیٹ میں بھارتی وزیر اعظم کے متنازعہ بیان کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور

طویل محنت کے بعد ایٹمی قوت بنے ، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،بھارت میں گاندھی کے قاتلوں کی حکومت ہے،مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور سمجھوتہ ایکسپریس کا دھبہ تو اپنے دامن سے دھو لیں ، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن ، مشاہد حسین، مشاہد اﷲ خان اور دیگر کا سینیٹ میں مودی کے بیان پرردعمل کا اظہار

جمعرات 11 جون 2015 17:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایوان بالا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،اراکین سینٹ نے مودی کے بیان پر کہا ہے کہ طویل محنت کے بعد ایٹمی قوت بنے ، دفاع ناقابل تسخیر ہے ،بھارت میں گاندھی کے قاتلوں کی حکومت ہے،مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور سمجھوتی ایکسپریس کا دھبہ تو اپنے دامن سے دھو لیں ۔

جمعرات کو سینٹ اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے خطرے کی کوئی بھی بات نہیں ہے حکومت بیان بازی کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے بھارتی راہنماوں کے بیانات کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھایا جانا چاہیے ،حکومت اپنی فوج پر اعتماد رکھے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے امریکہ میں بیٹھ کے کہا کہ اگر بھارت میں کوئی دہشت گردی ہوئی تو پاکستان بلوچستان کھو دے گا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مودی اور دیگر وزراء کے پاکستان توڑنے کے بیانات سامنے آئے ہیں ۔بھارت کا سائز بڑا ضرور ہے مگر ویژن بہت چھوٹا ہے بھارت نے1971میں مشرقی پاکستان اور پھر سری لنکا میں گہشت گردی کروائی ،بھارت ہمیشہ سے ہمائسیہ ممالک میں مداخلت کے اصول پر کار فرما ہے وزیر اعظم پاکستان کو یہ معاملہ اقوام متحدہ ،سارک اور اوباما کے سامنے بھی اٹھانا چاہیے ۔

سینٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے کھبی دل سے پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا ہے ،سینٹر شاہی سید نے کہا کہ ہمیں صوبائی تعصب سے باہر نکل کر صرف پاکستانی بننا ہو گا بی ایل اے بھارت کے ہاتھوں میں کھلیتی ہے ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے دیگر واقعات مٰں بھی بھارت ملوث ہے ۔وفاقی وزیر مشائد اﷲ نے کہا کہ مودی کے بیان کو اہمیت نہیں دینی چاہیے ،مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام اور سمجھوتی ایکسپریس کا دھبہ تو اپنے دامن سے دھو لیں ،جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،سینٹر تاج حیدر نے کہا کہ بھارت میں گاندھی کے قاتلوں کی حکومت ہے،خطے مٰں امریکہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ان بیانات کو خاطر میں نہیں لانا چاہیے ۔

ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بھارت کے عوام کے انتخاب کی داد دینی چاہیے کہ کیسا شخص وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھا رکھا ہے جسے بات کرنے کے آداب کا بھی نہٰن پتہ ہے ہم بھارتی وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حافظ حمد اﷲ نے کہا کہ مودی انتہاپسند قوم پرست انسان ہے امریکہ خطے مٰں بھارت کو چوہدری بنانا چاہتا ہے ۔قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بھارت کا پرانا رنج ابل ابل کر باہر آ رہا ہے بھارت میں جو حکمران ہٰں وہ ملک کو ڈبو دینگے ۔

طویل محنت کے بعد ایٹمی قوت بنے گے دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے کسی صورت بھی سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے کا اہل نہیں ہے بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ میں خلل ڈالنا چاہتا ہے اور پاک چائینہ اقتصادی راہداری بھی اسے ہضم نہیں ہو رہی ہے بھارتی رویے کے خلاف ایوان میں مذمت کی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔