بھارتی قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ، تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم نواز شریف کا سارک اور ای سی او میں تعینات سفیروں سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 17:22
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے سارک اور ای سی او میں تعینات سفیروں کی کانفرنس سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سے مسائل درپیش جبکہ چیلنجز کا سامنا ہے، غیر ملکی مداخلت سے دہشت گردی کا بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے. دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ملک میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے لیکن ابھی بھی بہت کام ہیں جو کرنا باقی ہیں ، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں.
(جاری ہے)
بھارتی قیادت کے بیانات سے مفاہمت کی فضا متاثر ہوئی ہے پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن امن کی خواہش یک طرفہ نہیں ہو سکتی. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے. پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گی اور یہ منوبہ ایک گیم چینجر ثابت ہو گا . اس منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے چکے ہیں اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ماضی کے مقابلے میں مزید مستحکم ہو رہی ہے. انہوں نے کہا کہ قومی مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے. افغانستان اور پاکستان کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے. افغانستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، افغانستان کادشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے. پاکستان دنیا بھر میں ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، دنیا کے اس خطے میں بہت سے وسائل موجود ہیں، وزیر اعظم نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ تمام متعلقہ وزارتوں سے تعلقات بڑھائے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.