مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت سے دوستی کی بات کرنے والے نظریہ پاکستان کے غدار ہیں، سراج الحق
کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک لڑیں گے،نریندر مودی مستند دہشت گرد ہے وہ اللہ کے شیروں اور شاہینوں سے ٹکرائے گا تو پاش پاش ہو جائے گا،نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں جا کر پاکستان کو دولخت کرنے کے جرم کا اعتراف کیا حکومت اس کے خلاف بین الاقوامی کریمنل کوٹ میں مقدمہ درج کرے،جلسہ عام سے خطاب
جمعرات 11 جون 2015 17:29
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت سے دوستی کی بات کرنے والے تحریک پاکستان اور نظریہ پاکستان کے غدار ہیں،کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک لڑیں گے،نریندر مودی مستند دہشت گرد ہے وہ اللہ کے شیروں اور شاہینوں سے ٹکرائے گا تو پاش پاش ہو جائے گا،نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں جا کر پاکستان کو دولخت کرنے کے جرم کا اعتراف کیا حکومت اس کے خلاف بین الاقوامی کریمنل کوٹ میں مقدمہ درج کرے،عوام سری نگر کو آزاد کروانے کی آرزو رکھتے ہیں مگرسیاست دانوں کی نظریں مظفرآباد کی کرسی پر ہیں،سید علی گیلانی نے نیلسن مینڈلہ سے زیادہ پاکستان کے لیے جیل کاٹی ہے اور وہ آج بھی جوانوں کی طرح جذبہ جہاد سے سر شار ہیں ،کشمیر کے حکمران اسی جذبے سے ان کے ساتھ کھڑے ہوں ،اہل کشمیر کو منگلاڈیم کی رائیلٹی فراہم کی جائے یہ ان کا حق ہے اور انہیں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا جائے،وفاقی بجٹ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی ضروریات کے مطابق کم رکھا گیا،اقتدار میں آکر صحت اور تعلیم مفت فراہم کریں گے،30ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو 5بنیادی اشیاء پر سبسڈی دیں گے،جس سکول میں ریاست کے اندر ایسا نصاب تعلیم دوں گا جہاں صدر کا بیٹا پڑھے گا اسی سکول میں شہر کے چوکیدار کا بیٹا بھی پڑھے گا صدر ،وزیر اعظم،وزراء اور مشیران سمیت دیگر مراعات یافتہ طبقات کا مفت علاج ہو سکتا ہے تو غریب کو کیوں نہیں ہو سکتا،کوٹلی میں مساجد بنانے والے پیر صاحب سے ملاقات کے لیے دوبارہ کوٹلی آؤ گا،اہل کوٹلی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے کوٹلی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی،نائب امیر جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ،تحریک حریت کے کنونیئر غلام محمد صفی،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نثار احمد شائق،ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیر خان،امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چودھری،سابق امیر ضلع حبیب الرحمان آفاقی ایڈووکیٹ،زاہد الحسن،چوہدری بوستان،چوہدری غفارت شاہد،راجہ محفوظ،سردار نزاکت علی خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،سٹیج پر سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز،جماعت اسلامی سعودی عرب کے امیر چوہدری محمد رفیق سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نریندر مودی کا بیان حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ،بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے والے حکمران اب قوم کے کٹہرے میں ہیں۔
(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.