کشمیریوں کو حق خو داریت دیئے بغیر خطے میں تباہ کن ایٹمی جنگ کے بادل منڈلاتے رہے گے،صدر آزادکشمیر

جنرل راحیل شریف کی جانب سے کشمیر کے حوالے دوٹوک اور دلیرانہ موقف سے کشمیریو ں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو تقویت ملی، عوامی جلسے سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 17:29

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کشمیر کے حوالے دوٹوک اور دلیرانہ موقف سے کشمیریو ں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو تقویت ملی ہے ۔ او آئی سی کے اجلاس میں مسلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیئے بغیر بر صغیر پاک و ہند میں تباہ کن ایٹمی جنگ کے بادل منڈلاتے رہے گے ۔

جدید سائنسی تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی شاہرہ پر گامزن نہیں ہو سکتی جو قومیں اتحاد واتفاق کے ساتھ تعلیم کے میدان میں ترقی کرتی ہیں اور مربوط معاشی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوتی ہیں وہی قومیں دور حاضر کے چلینچز کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پونچھ حلقہ نمبر۴ بٹے نی راہ اندروٹ کے مقام پر گرلز ہائی سکول بٹے نی راہ میں نئی کلاسز کے اجراء کے موقع پر منعقدہ بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس جلسہ کی صدارت پی پی پی کے رہنما اور جموں وکشمیر یوتھ الائنس کے چیئر مین سردار شوکت محمود نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان سیاسی رہنما سردار ساجد آمین نے انجام دیئے ۔ سردار یعقوب نے کہا کہ میں غریب لوگوں کے کام کرتا ہوں تو بعض لوگوں کے پیٹ میں مروڑ پڑتے ہیں جن لوگوں کا کوئی سر اور پاوٴں نہیں وہ میری مخالفت کر رہے ہیں ۔ عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتا رہوں گا ۔

پونچھ حلقہ نمبر 4 کے جملہ مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر جلسہ ہو رہا ہے یہ عظیم شہداء غازیوں اور مجاہدوں کی سر زمین ہے ۔ ہمیں اپنے بہادر اسلاف کی قربانیوں پر فخر ہے ۔ سردار یعقوب خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر چارمکمل یونیورسٹیز اور تین میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لا کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پروپگنڈے کا موثر جواب دیا ہے نیت اچھی ہو تو مشکل ترین کام بھی آسان ہو جاتا ہے ۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے سپاس نامے میں پیش کیے گئے عوامی مطالبات پر بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول بٹے نی راہ کو اپ گریڈ کرنے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے اور گرلز اور بوائز سکولوں کے لیے ایک ایک واٹر ہینڈ پمپ اور واش رومز کی تعمیر کے لیے گرانٹ کااعلان کرنے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑک بٹے نی راہ تا گلہ گجراں کی سولنگ اور تین ماہ کے اندر بٹے نی راہ میں پولیس چوکی کے قیام کا اعلان کیا ۔ سردار یعقوب خان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ رفاہ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے ۔ `

متعلقہ عنوان :