کراچی :واٹر بورڈ کے 24 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا، بر طرفی کا حکم وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 17:37

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 جون 2015 ء) : کراچی واٹر بورڈ کے 24 ملازمین کو بر طرف کر دیا گیا. ذرائع کے مطابق ملازمین کی بر طرفی کا حکم وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے دیا گیا.

(جاری ہے)

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فارغ کیے گئے تمام ملازمین گھوسٹ ملازمین تھے اور ابھی مزید گھوسٹ ملازمین کو بھی بر طرف کیا جائے گا. بر طرف کیے جانے والے ملازمین میں گریڈ 18 کے قمر نوید اور گریڈ 19 کے فرخ نعیم بھی شامل ہیں.

متعلقہ عنوان :