چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے خصوصی فورس کی تشکیل کا فیصلہ

جمعرات 11 جون 2015 17:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں رہائش پذیر چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے خصوصی فورس کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے سے ہی چینی انجینئرز کی سیکورٹی کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جا چکے ہیں ۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے میں مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے اور انفرادی طور پررہائش پذیر چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے خصوصی فورس کی تشکیل د ی جا رہی ہے ۔ جس میں خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ کے سپیشل کمانڈوز ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپیشل کمانڈوز ، خواتین سپیشل کمانڈوز ، کے اہلکاروں پر مشتمل ہو نگے ۔ جبکہ پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران جو کہ پولیس میں اس وقت مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو بھی اس میں شامل کر دیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فورس براہ راست ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی خیبر پختونخوا کو جواب دہ ہو نگے ۔ `