بغیر این او سی بیرون ممالک میں خدمات سرانجام دینے والے 80ڈاکٹروں کو ملازمت سے معطلی کے نوٹسسز جاری

جمعرات 11 جون 2015 17:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بغیر این او سی بیرون ممالک میں خدمات سرانجام دینے والے 80ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کو حتمی شکل دیدیا ہے پہلے مرحلے میں انہیں ملازمت سے معطل کر کے انہیں نوٹسز جاری کردیئے جائینگے ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق نجی ملازمت کے علاوہ حکومت سے تنخواہ وصول کرنے والے اور قانونی نوٹسز کے جوابات نہ دینے والے ڈاکٹروں کی برطرفی کے لئے سمری تیار کر لی ہے ۔

اور صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد ان ڈاکٹروں کی برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔ گزشتہ سال 103ڈاکٹروں کو طویل غیر حاضری پر ملازمت سے معطل اور برطرف کیا گیا تھا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بغیر این او سی کے بیرون ملک جانے والے اور غیر ملکی این جی اوز میں بھاری تنخواہوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات کی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیاگیا ہے ۔ `