نجم سیٹھی کے پینتس پنکچر لگانے کا ریکارڈ صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے توڑکر ایک سو پینتس پنکچر لگادیئے ۔ مولانا حنیف اللہ

جمعرات 11 جون 2015 17:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے قائمقام جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے دھاندلی میں نجم سیٹھی کا ریکارڈ توڑکر ایک الگا ریکارڈ بنا ڈالا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنی حکومت کی دھاندلی نظر نہیں آرہی صرف میڈیا پر باتیں کرنے سے الیکشن نہیں ہوگا اگر الیکشن کرنا چاہتے ہے تو پہلے جو دھاندلی میں ملوث وزراء اور ایم پی ایز کے خلاف کاروائی تو کریں بعد میڈیا پر دوبارہ الیکشن کا دعوے کیا کرو۔

انہوں نے کہاکہ نجم سیٹھی نے پینتس پنکچر لگا کر ایک ریکارڈ تو قائم کیا تھا لیکن تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی اور ایم پی اے ارباب جانداد نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایک سوپینتس پنکچر لگائے وزیر اعلیٰ کے بھائی لیاقت خٹک اور تحریک انصاف کے وزراء اور ایم پی ایز نے جودھاندلی کی ہے وہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ کو نظر نہیں آرہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے میں انصاف کرنے والوں نے انصاف کا قتل کیا ہے اور بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی تحریک انصاف کے سیاسی کردار پر بدنمادھبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف حکومت نے بدترین دھاندلی کی اور عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا اور وزیر اعلیٰ آج کہتے ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ دھاندلی کا سارا منصوبہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تیارکیا گیا جوکہ صوبائی وزراء ضیاء اللہ آفریدی ، آمین علی گنڈہ پور ، ایم پی اے ارباب جانداد کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھی کہ وہ بھر پورا کامیابی حاصل کریں دھاندلی کے ذریعے ہو یا انصاف کے ذریعے ہو لیکن تحریک انصاف کے وزراء اور ایم پی ایز کو پتہ تھا کہ عوام سے آتنگ آچکے ہے اور عوام ہمارے اُمیدواروں کوووٹ نہیں دے گا تو منصوبے پر کام شروع ہوا اور بھر پور طریقے سے دھاندلی میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ جس کے خلاف ثبوت جمع ہوئی ہے اُس کے خلاف کاروائی شروع کی جائے تاکہ پشاور کے غیور عوام کو انصاف مل جائے ۔`

متعلقہ عنوان :