ایس ای سی پی نے شریعہ مشاورتی بورڈ قائم کردیا

جمعرات 11 جون 2015 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سیکیو رٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے ایس ای سی پی ایکٹ مجریہ 1997 کے تحت ما رکیٹ کو شریعت کے مطابق بنانے کیلئے مشاورتی بورڈ قائم کردیا۔بورڈ 3 ماہرین شریعت اور ایک ٹیکنیکل ممبر پر مشتمل ہے۔ ممبران میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن، مفتی منیب الرحمن اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر منصوری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے اسلامی مالیاتی شعبے کے سربراہ بلال رسول بورڈ کے ٹیکنیکل ممبر اور سیکریٹری ہونگے ، جسٹس خلیل الرحمن بورڈ کے چیئرمین ہونگے۔ بورڈ کمیشن کی رہنمائی کریگا اور مختلف قواعد و ضوابط اور معاہدوں کے بارے میں اپنی آرا دیگا۔بورڈ کی رہنمائی اور مشوروں کے باعث اسلامی مالیاتی اداروں اور اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی پراڈکٹس کی ساکھ میں اضافہ ہوگا۔`

متعلقہ عنوان :