ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹس کے درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر 11کروڑروپے سے زائد ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا انکشاف،محکمہ کسٹمزنے متعلقہ درآمدکنندہ کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا

جمعرات 11 جون 2015 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)محکمہ کسٹمزنے ٹیلی کمیونیکیشن ایکوپمنٹس کے درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر 11کروڑروپے سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے انکشاف کے بعد متعلقہ درآمدکنندہ کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میسرزسی ایم پاک لمیٹڈ اورکلیئرنگ ایجنٹ ڈی ایچ ایل گلو بل فارورڈنگ کی مبینہ ملی بھگت سے سنگاپورسے یکم ستمبر 2014 کو درآمد ہونے والے کمیونی کیشن ایکیوپمنٹس میں شامل ایم 2000 سافٹ ویئر، یو پی سی سی کے پرزہ جات اور یوپی سی سی ایکیویپمنٹ اور ایسیسریزکے کنسائمنٹ کو کلیئرکرنے کے لیے پی سی ٹی نمبر 8517.6970کا استعمال کیاگیا جس پرصرف 1فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد ہوتی ہے جبکہ مذکورہ کنسائمنٹ کی درست پی سی ٹی 517.6290 8 ہے جس پر 20فیصد کسٹمزڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر 19فیصدکی کسٹمزڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کرتے ہوئے قومی خزانے کو مجموعی طورپر 11 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار 891 روپے مالیت کا نقصان پہنچایا۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے 47کروڑ10لاکھ 60 ہزار 495روپے مالیت کے کمیونی کیشن آلات کی درآمدکی گئی جس پر 20فیصدکسٹمزڈیوٹی ویگرٹیکسز 24 کروڑ 45 لاکھ 74ہزار609سے عائد ہوتے ہیں لیکن درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرغلط پی سی ٹی کا استعمال کیاگیااور 13 کروڑ 12 لاکھ 65 ہزار 718 روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرتے ہوئے 11 کروڑ 33 لاکھ8ہزار891روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزچوری کیے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے مذکورہ کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیس متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کر دیا گیا جس پرمحکمہ کسٹمز کے ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے میسرزسی ایم پاک کو 11 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار 891 روپے کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی ادائیگیوں کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے بے قاعدگی میں ملوث میسرز سی ایم پاک پر 30لاکھ روپے مالیت کا جرمانہ اورکلیئرنگ ایجنٹ ڈی ایچ ایل گلوبل پر 5لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیاہے۔دریں اثنامحکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹریٹ ا?ف پوسٹ کلیئرنس ا?ڈٹ نے مئی 2015کے دوران 10کروڑروپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کو بے نقاب کیا۔`