وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت، پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 11 جون 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔