پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کسی غلط فہمی کاشکار ہیں، ایس ایم منیر

پاکستانی قوم متحد اور کسی بھی محاذ پرافواج پاکستان کے ساتھ دشمن ملک کے خلاف لڑنے کوتیارہے، سرپرست اعلیٰ کاٹی

جمعرات 11 جون 2015 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اورکاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے پاکستان کو دھمکی آمیز بیانات دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والے اور پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دینے والے کسی غلط فہمی کاشکار ہیں، پاکستانی قوم متحد ہے اور کسی بھی محاذ پرافواج پاکستان کے ساتھ دشمن ملک کے خلاف لڑنے کوتیارہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپورکرداراداکررہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کو کئی اربوں ڈالر زکامعاشی نقصان اور ہزاروں افراد کی جانوں کانذرانہ بھی پیش کرچکا ہے لیکن ہمسائیہ ملک بھارت کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کو ابھی تسلیم نہیں کیا گیا ہے اور بھارتی حکمران کسی غلطکا شکار نہ رہے افواج پاکستان ملک کادفاع ہر قیمت پر کرنا جانتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب مودی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا تھا اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کایقین بھی دلایا لیکن اسکے باوجود بھارتی سیاستدان یونائیٹڈ نیشن کے چارٹرز کی خلاف ورزی پر عمل پیرا ہیں۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان میں آپریشن ضرب عصب دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے اور تقریبا افواج پاکستان نے 80فیصد سے زائد آپریشن کو مکمل بھی کرلیا ہے لیکن بیرونی عناصر اور طاقتوں کی جانب سے پاکستان کوکمزورکرنے کے لیے مداخلت کی جارہی ہے جوکہ پاکستان کو دنیا کے سامنے دہشت گرد ملک کے طورپر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کسی بھی دہشت گرد کو پناہ نہیں دی ہوئی ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اورانکی کابینہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف اور معاشی انقلاب برپا کرنے پرعمل ہیں جس سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور بہت جلد دنیا کے سامنے ایشین ٹائیگر بن کرابھرے گا ۔

کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر راشد احمد صدیقی نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں اورحکمرانوں کی جارحیت کھل کرسامنے آچکی ہے ، بنگلہ دیش بنانے کے لیے بھارتی مداخلت کے بعد پاکستان کومیانمار کی طرح سبق دینے کے بیانات بھارتی عزائم کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن بھارتی حکمران اور سیاستدان پاکستان کو میانمار نہ سمجھے کیونکہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اور سیاستدان جاگتے ہوئے خواب دیکھنا چھوڑدے کیونکہ پاکستان کوکمزورسمجھنے اوردھمکی آمیز بیان دینے والے شاید جانتے نہیں ہیں کہ پاکستانی ہر قیمت پر اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :