لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام ”الحمراٹیلنٹ ہنٹ شو“کا بھرپور انعقاد

جمعرات 11 جون 2015 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )کے زیر اہتمام ہفتہ وار پروگرام ”الحمراٹیلنٹ ہنٹ شو“کا بھرپور انعقاد کیا گیاجس میں گلوکاری کے شاقین طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے پرفارم کیا،الحمرا ٹیلنٹ ہنٹ شومیں طبلہ ،گٹار،بانسری و دیگر آلات موسیقی کے ساتھ پر فارم کرنے والے گلوکاروں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہیں،اس شو میں پرفارم کرنے والوں میں ہر عمر کے فن کار شامل ہوتے ہیں،یہ اس سلسلے کا نویں(9)پر وگرام تھا،الحمراء ٹیلنٹ ہنٹ شو سے نئی نسل کے فن کاروں کو اپنی صلاحیت نکھارنے میں مدد ملی رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایگز یکٹو ڈائر یکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان کا الحمراء کے ٹیلنٹ ہنٹ کے ہر شو میں مودجود ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اس پر وگرا م کے افادیت سے ہر صورت میں نوجوان فن کاروں کی تربیت کرنا چاہتے ہے ۔ اس نویں(9)الحمراء ٹیلنٹ ہنٹ شو کو’ ’سرسنگیت“ کے نام سے منسوب کیا گیاجس میں ملک کی نامور گلوکارہ سارہ رضا خان کے علاوہ الحمراء کے ابھرے ہوئے فنکار وں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس نے عوام کی بہت بڑی تعداد نے پسند کیا۔