سبی،ضلع کچھی میں 2 ٹرالر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئے ،3افراد شدید زخمی

جمعرات 11 جون 2015 18:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ضلع کچھی کے علاقہ بی ایریا لیویز تھانہ ڈھاڈر کوئٹہ سبی نیشنل ہائی وے کنڈلانی پل کے قریب 2 ٹرالر تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر آپس میں ٹکر اگئے جس کے نتیجے میں3افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقہ بی ایریا لیویز تھانہ ڈھاڈر کوئٹہ سبی نیشنل ہائی وے کنڈلانی پل کے قریب2 ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں محمد زماں ولد خان، جمال احمد ولد غلام سرور غلام سرور ولد عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد کوئٹہ بھیج دیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شرور ع کردی۔

متعلقہ عنوان :