دنیا میں کوئی بھی مذہب ،فرقہ ،مسلک دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، اورینٹل ویلفیئرٹرسٹ پاکستان

جمعرات 11 جون 2015 18:18

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اورینٹل ویلفیئرٹرسٹ پاکستان کی چیئرپرسن نصرت مہمانہ قریشی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی مذہب ،فرقہ ،مسلک دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتاکیونکہ ایک انسان قتل پوری انسانیت کا قتل ہے برما میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کیلئے لمہ فکریہ ہے بحیثیت انسان ہر کسی کو اپنے مذہب کی تعظیم کا پورا حق ہے مگر کسی دوسرے مذہب کے لوگوں پر ظلم وبربریت کا درس بھی کہیں نہیں ملتا مساجد ،مداراس ،درباروں ،امام بارگاہوں ،چرچوں ،مندروں گرجا گھروں پر حملے کرنیوالے انسان نہیں بلکہ انسانوں مین چھپے بھیٹرئیے ہیں نصرت مہمانہ قریشی نے اپنے مذمتی بیان مزید کہا کہ سانحہ پشاور چرچ ہو ،سانحہ مستونگ ہو ،یوحنا آبا د ہو ،سانحہ کراچی ہو یاکوئی اور قابل مذمت اقدام ہیں پاکستان دہشت گرد نہیں بلکہ پاکستانی خوددہشت گردی کا شکار ہیں ہمیں اپنے تمام تر اختلافات کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاہونا ہوگا اسی مین ہماری بقاء اور فلاح کا راز مضمر ہے ۔

متعلقہ عنوان :