نریندر مودی کے منفی بیانات سے پاک بھارت کرکٹ متاثر نہیں ہونئی چاہئے، عبدالقادر
جمعرات 11 جون 2015 18:32
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے، بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی بیان بازی سے کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے اور دونوں ممالک کے مابین رواں سال سیریز شیڈول کے مطابق ہونی چاہئے۔ گزشتہ روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے لیگ سپنر نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بلکہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے بھی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ایشز سے زیادہ مقبول ہے اور دونوں ممالک کے مابین میچز کو پوری دنیا میں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے اس لئے نریندر مودی کے منفی بیانات کی وجہ سے کرکٹ متاثر نہیں ہونی چاہئے اور رواں سال یو ای اے میں پاک بھارت سیریز شیڈول کے مطابق ہونی چاہئے۔(جاری ہے)
سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے حوالے سے عبدالقادر نے کہا کہ قومی ٹیم کو کسی صورت بھی آئی لینڈرز کو آسان نہیں لینا چاہئے، سری لنکن ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ سخت حریف ثابت ہوئے ہیں اس لئے قومی ٹیم کو ان غلطیوں سے اجتناب کرنا ہوگا جو ان سے دورہ بنگلہ دیش کے دوران سرزد ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کو سیریز میں ضرور چانس دینا چاہئے تھا کیونکہ انہیں نئے ایکشن کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.