شمال مشرقی نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 11 جون 2015 18:35

کھٹمنڈو ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) شمال مشرقی نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ضلع تپلیجونگ میں شدید بارشوں کی وجہ سے گرنے والے مٹی کے تودوں سے تقریباً چھ دیہات کو نقصان پہنچااور بارہ گھر مٹی کے نیچے دب گئے جس سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک درجن افراد بدستور لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نیپال کے اس علاقے میں بارشوں کا سلسلہ بدھ سے جاری ہے۔واضح رہے کہ جون میں شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران نیپال میں زمینی تودے گرنا معمول کی بات ہیں۔

متعلقہ عنوان :