اسلامک اسٹیٹ‘ نامی دہشت گرد گروپ ’عالمگیر عزائم‘ رکھتا ہے، وزیراعظم ٹونی ایبٹ

جمعرات 11 جون 2015 18:35

سڈنی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نامی دہشت گرد گروپ ’عالمگیر عزائم‘ رکھتا ہے اور نئے جنگجووٴں کی بھرتی کے لیے اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے زیادہ سخت اقدامات ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے انتہا پسندی کے انسداد کے لیے منعقدہ ایک علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کی اْس سوچ کو ختم کرنا ضروری ہے جس کی وجہ سے باقی دنیا سے عسکریت پسند عراق اور شام کا رخ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے بات چیت ممکن نہیں بلکہ ان سے صرف لڑا ہی جا سکتا ہے۔اس دو روزہ اجلاس میں تیس مختلف ممالک کے علاوہ فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے نمائندے بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ساتھ دینے والے تقریباً 100 آسٹریلوی شہریوں میں سے تیس ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :