امریکی قصبہ بریوسٹر میں کتا اپنی نابینا مالکن کو بچانے کیلئے بس کے آگے کود گیا

جمعرات 11 جون 2015 18:37

امریکی قصبہ بریوسٹر میں کتا اپنی نابینا مالکن کو بچانے کیلئے بس کے آگے کود گیا

نیو یارک ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) امریکی قصبہ بریوسٹر میں کتا اپنی نابینا مالکن کو بچانے کیلئے بس کے آگے کود گیا۔ جس سے مالکن سکول بس کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی جبکہ معمولی زخمی مالکن کے کتے کی ٹانگ پر زخم آئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریک ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اپنی نابینا مالکن کی رہنمائی کرنے والا فیگو نامی کتا مالکن آڈر ے سٹون کے ہمراہ سڑک پار کر رہا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور کی نظروں سے اوجھل آڈرے سٹون کو بچانے کیلئے کتا فوری طو رپر مالکن سے پہلے ہی بس کے سامنے کود گیا جس پر ڈرائیور کو ایمرجنسی بریک لگا کر بس روکنا پڑی تاہم اس دوران بس کی ایک سائیڈ کی طرف موجود اڈرے سٹون کو معمولی خراشیں آئی تاہم بس کے بالکل بانے کودنے والے کتے کی ایک ٹانگ زخمی ہوگئی ۔

ان دونو کی مدد کیلئے آنے والے قریبی پٹرول پمپ کے ملازم نے بتایا کہ حادثہ کے فوری بعد کتا اپنی مالکن کے ساتھ کھڑا رہا اور مالکن کا ساتھ چھوڑنے سے گرز کرتا رہا جس پر مالکن کتے کو علاج کیلئے فوری قریبی ہسپتال لے گئی ۔

Browse Latest Weird News in Urdu