نیپال کے شمال مشرقی پہاڑی علاقہ میں مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک اور 12لاپتہ ہوگئے

جمعرات 11 جون 2015 18:39

کھٹمنڈو ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نیپال کے شمال مشرقی پہاڑی علاقہ میں مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک اور 12لاپتہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تپلے جونگ نامی ضلع کے 6دیہات مسلسل بارشوں کے بعد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ۔ حکام کے مطابق مٹی کے تودوں کی زد میں آکر 30افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ شدید زخمیوں کی تعداد 10ہے جبکہ تودے گرنے کے بعد 12افراد لاپتہ ہوگئے ، حکام علاقہ میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :