ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے وفد کی کمشنر و ڈی سی او سے ملاقات‘کمشنر کی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بارے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 11 جون 2015 18:41

فیصل آباد ۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد نے کمشنر و ڈی سی اوفیصل آباد سے ملاقات کی جس میں کمشنر نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے بارے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر ملک محمد ایوب سیالوی نے نائب صدر ملک سفیرا خاں وسیر ایڈووکیٹ ، سیکرٹری رانا کاشف سلطان خاں اور جوائنٹ سیکرٹری افشین بلال گل ایڈووکیٹ کے ہمراہ کمشنر فیصل آبادڈویژن محمد نسیم نوازسے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی جس میں ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل ،اے ڈ ی سی جی فیصل آباد مہر شفقت اللہ مشتاق بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایاکہ میٹنگ کے دوران کمشنر اورڈی سی اوفیصل آباد کو ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے وکلاء کی فلاح وبہبود کے مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ کی صورت میں پیش کئے گئے جس پر کمشنر نے فیصل آباد بار کے تمام مطالبات اپنی سفارشات کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تک پہنچانے اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قبل ازیں صدر بار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وکلاء کی فلاح وبہبود اور درپیش مسائل کے حل کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ ایک لیٹر کی شکل میں ارسال کیا تھا جسکے رسپانس میں مذکورہ میٹنگ کمشنر فیصل آباد کی طرف سے انکے آفس میں منعقد کی گئی ۔

دریں اثنا ء صدر بار ملک محمد ایوب سیالوی ایڈووکیٹ نے مذکورہ میٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کمشنر و ڈی سی او فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ فیصل آباد بار کے وکلاء کے فلاح وبہبود سے متعلق چارٹر آف ڈیمانڈ پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :