حکومت پاک فضائیہ کو مستقبل کے کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے درکار وسائل کی فراہمی جاری رکھے گی

وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 18:46

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کو مستقبل کے کسی بھی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے درکار وسائل کی فراہمی جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے جمعرات کی سہ پہر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران بالخصوص آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پاکستان ایئر فورس سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ دورہ چین کے تناظر میں جاری جے ایف 17 پراجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔