وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے لئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی پولیس کی تقرری کی منظوری دے دی

جمعرات 11 جون 2015 18:46

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے لئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی پولیس کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی سی او اور ایس ایس پی اسلام آباد کی تعیناتی کے سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان اہم تقرریوں سے پولیس اور انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :