علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء کے داخلوں کا عمل مکمل

جمعرات 11 جون 2015 18:47

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء کے داخلوں کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور یونیورسٹی نے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب تمام امیدواروں کے کوائف اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردئے ہیں۔ طلبہ اپنے داخلے کی تصدیق یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمیشن انکوائری باکس کے ذیل میں ایڈمیشن کنفرمیشن فولڈر سے کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اعتراض شدہ اور نامکمل داخلہ فارمز کی تفصیلات ایڈمیشن انکوائری کے باکس کے ذیل میں آبجیکشن ایڈمیشن فارمز کے فولڈر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ یہ اعلان شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین نے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جن امیدواروں کو داخلے کی تصدیق یا اعتراض شدہ اور نا مکمل داخلہ فارمز کے باکس سے اپنے داخلے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہ ہوں تو انہیں چاہئے کہ فوری طور پر یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈپلیکیٹ داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ، بلاک نمبر 4 میں واقع آئی ایم یو سیکشن کے ایڈریس پر جلد از جلد ارسال کر دیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے پہلے سے جاری طلبہ ڈپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ جمع شدہ فیس کی رسید کی فوٹو کاپی منسلک کریں جبکہ نئے طلبہ ڈپلیکیٹ داخلہ فارم کے ساتھ اپنے تصدیق شدہ اسناد کی فوٹو کاپی اور ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر ارسال کریں۔ ڈپلیکیٹ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون ہے جن امیدواروں کے داخلہ فارمز آخری تاریخ کے بعد موصول ہوں گے، انہیں اگلے سمسٹر میں داخلہ دیا جائے گا اور ان کی جمع شدہ فیس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے طلبہ میٹرک پروگرام کے بارے میں 051-9057431، انٹرمیڈیٹ پروگرام کے بارے میں 051-9057432، بیچلرز پروگرام کے بارے میں 051-9057435، ٹیچر ایجوکیشن )پی ٹی سی، سی ٹی( کے بارے میں 051-9057421 اور بی ایڈ کے بارے میں 051-9057760 پوسٹ گریجویٹ 051-9057422 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :