سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے مئی 2015ء میں 426 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

جمعرات 11 جون 2015 18:47

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مئی 2015ء میں 426 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تقریباً 90 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ، 5 فیصد سنگل ممبر، 5 فیصد پبلک ان لسٹڈ، این جی اوز ٹریڈ آرگنائزیشن اور غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ سب سے زیادہ کمپنیاں تجارت کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 59 ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 44، سیاحت میں 30، تعمیرات کے شعبے 23 کا رپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 18 خوراک اور مشروبات میں 17‘ تعلیم اور انجیئرنگ میں 16، 16، پاور جنریشن میں 15، ٹیکسٹائل میں 12، کیمیکل، کمیونیکیشن اور پیپر بورڈ میں 10، 10کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اور دو غیر ملکی کمپنیاں اسلام آباد آفس میں رجسٹر ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس ماہ 24 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، ڈنمارک، جاپان، نائجیریا، ناروے، فلسطین، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔ یہ کمپنیاں پاور جنریشن، خدمات، سیاحت، انجیئرنگ، مواصلات، تجارت، انفار میشن ٹیکنالوجی، پیپر اور بورڈ، خوراک اور مشروبات، تعمیرات اور کیمیکل شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 155کمپنیاں رجسٹر ہوئیں اسلام آباد میں 109، کراچی میں 85، ملتان میں 30، پشاور میں 28، فیصل آباد میں 12، کوئٹہ میں 6 اور سکھر میں ایک کمپنی رجسٹر ہوئی۔ مئی میں 288 کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمایہ میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیاگیا اور کل 43.7ارب تک کے اضافے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں 279 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمایہ کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمایہ میں کلی طور پر 5.7 ارب کا اضافہ منظور کیا گیا۔