ڈینگی کے خلاف جاری مہم ڈینگی کے خاتمے تک جاری رہے گی‘راجہ حنیف ایڈووکیٹ

جمعرات 11 جون 2015 19:02

راولپنڈی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ممبر پنجاب اسمبلی و راولپنڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم ڈینگی کے خاتمے تک جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی قسمکی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ٹی ایم اے آفس راول ٹاؤن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں جن یونین کونسلوں میں ڈینگی کی شکایات سامنے آئی اس سال ان پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور تمام محکموں کے درمیان ڈینگی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے اور اس سلسلہ میں محکموں اورعام شہریوں کے درمیان ہمہ وقت رابطہ ہونا چاہئے تاکہ اس مہلک مرض پر آسانی سے قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے عوام میں آگاہی مہم یونین کونسلز کی سطح پرجاری ہے اور مہم کی کامیابی کیلئے شہریوں کا تعاون حاصل کرنے کیلئے عملہ بھرپورانداز میں آگاہی مہم پرمامور ہے اور عوام بھرپورتعاون کررہی ہے۔ اجلاس میں ٹاؤن میونسپل آفیسرمیراکمل، اسسٹنٹ کمشنر سٹی قرة العین، ڈپٹی آپریشنل منیجر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سعدیہ انور، ٹاؤن آفیسر ریگولیشن توصیف احمد ملک، واسا، پی ایچ اے، زراعت، تعلیم، الائیڈ ہاسٹلز، ریلوے، پولیس اوردیگرمحکموں کے متعلقہ نمائندگان نے شرکت کی اورڈینگی کے خاتمہ کیلئے متعدد تجاویز اجلاس میں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :