اسلام آباد، کانونٹ سکول کے پہلی جماعت کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ
درندہ صفت ملزم وحید مسیح نے سکول کے واش روم میں معصوم بچے کو درندگی کا نشانہ بنایا سکول انتظامیہ نے وقوعہ کو چھپانے کیلئے ایف آئی آر کو 4روز تک دبائے رکھا مذہبی حلقوں کا ملزم کو عبرت کا نشان بنانے ، سکول کی پرنسپل کوجرم چھپانے پر فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ
جمعرات 11 جون 2015 19:11
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف ایٹ فور میں واقع مشنری اسلام آباد کانونٹ سکول کے معصوم چھ سالہ پہلی جماعت کے طالبعلم حذیفہ عباس کے ساتھ بدفعلی کے گھناؤنے اورانتہائی شرمناک واقعہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماتھے پر ایک اور بدنما داغ لگا دیا ہے، سکول انتظامیہ نے وقوعہ کو میڈیا کی آنکھ سے بچانے کیلئے ایف آئی آر کو 4روز تک دبائے رکھا ، درندہ صفت ملزم وحید مسیح نے سکول کے واش روم میں معصوم حذیفہ کو دبوچ کر زبردستی درندگی کا نشانہ بنایا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشنری اسلام آباد کانونٹ سکول کے ملازم وحید مسیح نے پہلی جماعت کے چھ سالہ معصوم طالبعلم حذیفہ عباس کو واش روم میں بند کرکے اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی جیسا شرمناک اور مکروہ فعل کیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھانہ مارگلہ پولیس نے چھ سالہ معصوم طالبعلم حذیفہ عباس کے والد غلام عباس کی تحریری درخواست پر درندہ صفت وحید مسیح کیخلاف مقدمہ نمبر 370 درج کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مقامی عدالت سے اس کا 13جون تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکول کی پرنسپل نے اس گھناؤنے جرم کو چار روز تک چھپائے رکھا اور اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع تک نہ دی یہ اندوہناک اور شرمناک واقعہ چار جون کو دوپہر کو پیش آیا لیکن سکول انتظامیہ نے پولیس کو چار روز بعد 8 جون کو اطلاع دی اور پولیس نے مزید ایک روز بعد کی تاخیر سے 9جون کو مقدمے کااندراج کرکے میڈیا سے ایف آئی آرکو چھپالیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.