چیف سیکریٹری سندھ نے انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 11 جون 2015 19:25

کراچی ۔ 11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (E&AE) کے چیئرمین سید ذاکر حسین سے ان کے ادارے (E&AE) کی بابت حالیہ 6 ماہ پر مشتمل کارکردگی رپورٹ 15 روز کے اندر طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف سیکریٹری ہاؤس میں منعقد اجلاس میں چیئرمین (E&AE) نے اپنے ادارے سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر زیر تفتیش مقدمات اور خصوصی طور پر رپورٹڈ کیسز پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں قواعد وضوابط کے تحت کارروائی کو فوری طور پر تیز کیا جائے گا اور گڈ گورننس یقینی بنائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے چیئرمین(E&AE) سے حالیہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کی جس کے لئے 15 روز کی مدت متعین کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :