ہائیکورٹ نے وفاقی محتسب اور وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کے تنازعہ کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنا دیا
وفاقی محتسب کو کسی بھی وفاقی ادارے کی بدعنوانیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہے ‘ 14صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ
جمعرات 11 جون 2015 19:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی محتسب اور وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کے تنازعہ کے حوالے سے کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ وفاقی محتسب کو کسی بھی وفاقی ادارے کی بدعنوانیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہے ۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل 2رکنی بینچ نے وفاقی محتسب کی درخواست پر 14صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب سوئی گیس اور بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کی بد عنوانی ثابت ہونے پر کارروائی کی سفارشات دے سکتا ہے تاہم اگر کوئی تنازعہ اوگرا اور نیپرا ایکٹ کے تحت اٹھایا جائے تو اس کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیاجاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی محتسب نے خود سے ہی یہ تصور کرلیا ہے کہ اسے سنگل بنچ کے فیصلے کے تحت سوئی گیس اور لیسکو کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ۔
وفاقی محتسب کو کسی بھی وفاقی ادارے کی بدعنوانیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہے ۔سنگل بنچ کے فیصلے میں وفاقی محتسب کو ان اداروں کے معاملات میں مداخلت سے نہیں روکا گیا ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے وفاقی محتسب کو واپڈا اور سوئی گیس کے بلوں میں عوامی شکایات پر کاروائی کرنے سے روک دیا تھا جس کے خلاف وفاقی محتسب نے اپیل دائر کررکھی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.