پنجاب یونیورسٹی اور ترکی کی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب

جمعرات 11 جون 2015 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اور نگڈے یونیورسٹی ترکی کے درمیان تعلیمی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلرآفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران ،ریکٹر نگڈے یونیورسٹی ترکی عدنان گورر، سنٹر آف ایکسی لینس اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سے ڈاکٹر طیب حسین اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ ماریہ مالڈوناڈو موجود تھیں۔ بعد ازاں یسر یونیورسٹی کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس پیٹریسیا ترکامانگولو نے بھی وائس چانسلر سے ملاقات کی اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے۔