ہمیں پارٹی کی سطح پر نوجوانوں کو الیکشن میں آگے لانے کی ضرورت ہے،ڈاکٹرفاروق ستار

یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں میں سیاسی شعور اجا گر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے، نثار احمد کھوڑو،رضوان جعفر

جمعرات 11 جون 2015 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یوتھ پارلیمنٹ اور اسپورٹس اور یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اشتراک سے قومی یکجہتی کے موضوع پردوسرا نیشنل یوتھ فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے صوبائی سنئیروزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو، سنئیر لیڈر ایم کیو ایم اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، یوتھ پارلیمنٹ کے بانی اور چئیرمین رضوان جعفر ، پاکستان بوئے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے چیف کمشنر عبدالکریم بلوچ اور محمد حسین مرزا نے نوجوانوں کے فورم سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ نیشنل یوتھ فورم کا افتتاح کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کیا تھا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جس طرح یوتھ پارلیمنٹ نے اپنی گزارشات پیش کیں اسی طرح یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران ایک قومی ایجنڈا تمام سیاسی پارٹیوں کو پیش کریں اور اپنے و فود سیاسی جماعتوں کے پاس بھیجے انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں پارٹی کی سطح پر نوجوانوں کو الیکشن میں اگے لانے کی ضرورت ہے جس سے نوجوانوں کو پاکستان کے سیاسی نظام میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا انھوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کے ایم کیو ایم کی سنئیر لیڈر شپ سے مشورہ کے بعد یوتھ پارلیمنٹ کے کسی ایک رکن کو الیکشن میں ٹکٹ دیں گے اور انھوں نے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی مشورہ دیا کہ ہرسیاسی جماعت کم سے کم ایک یوتھ پارلیمنٹ رکن کو الیکشن میں ٹکٹ دیں۔

(جاری ہے)

انھوں مزید کہا کہ اگر ہم قومی یکجہتی چاہئتے ہیں اور ملک کے ہر شہری کے برار کے حقوق دینا چاہیتے تو اس کے لئے لوکل گورمنٹ نظام لانا ہوگا۔پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کا اصل مقصد مختلف قومیتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود عوام کا ایک پرچم تلے متحد ہونا قومی یکجہتی ہے پاکستان کی بنیادبھی قومی نظرئیے کے تحت رکھی گئی اور پاکستان ایک سیاسی جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے۔

یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے بلد یات الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں بتایا کہ سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔پاکستان بوئے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے طیف کمشنر عبدالکریم بلوچ نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاؤٹنگ ایک ایسا شعبہ ہے جو قومی اور بین لاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہم یوتھ پارلیمنٹ کے تمام ارکین کو اسکاؤٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں ، اسکاؤٹنگ نوجو انوں میں بہتر زندگی گزارنے کے رہنما اصولوں کو اجا گر کرتی ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ کے بانی چئیر مین اور نیشنل کمشنر اسکاؤٹس رضوان جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ملک کو سب سے زیادہ ضرورت قومی یکجہتی کی ہے، اس ہی لئے پورے ملک سے منتخب یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین اور اسکاؤٹس آج اس نیشنل یوتھ فورم میں ایک جگہ جمع ہیں۔

ملک میں موجود مختلف شعبوں پر ان نوجوانوں نے اس فورم پر بحث کی ہے، خاص طور پر تعلیمی نظام ، میڈیا، کمیونکشن کے ذرائع، سیاسی نظام ، این جی اوز، اسکاؤٹنگ ، کھیل ،خارجہ پالیسی، امن و امان کی صورتحال اور معشیت کے مو صاعات پر گزارشات پیش کی ہیں جو قابل توجہ اور ارباب اختیار کے لئے اہمیت کی حامل ہیں جس پرعمل ہونا چاہئیے۔ نیشنل یوتھ فورم کی سب سے خاص بات انتخابی عمل ہے۔

Stariy کمیٹی قائم کی گئی۔ اس کہ بعد اکثریت کی رائے سے منتخب کیا گیا چئیر پرسن شائقہ سر حندی، نائب چئیر پرسن میمونہ خان، سیکرٹری ردا نسیم رانا ، فورم کی چئیر پرسن نے فورم کی جانب سے گزارشات اختتامی تقریب میں پیش کی۔اس سے قبل دو روزہ نیشنل یوتھ فورم سے مختلف شخصیات نہ خطاب کیا جس میں شامل تھے، سابق گورنر سندھ جنرل (ر) معین الدین حیدر ،سینیٹر عبدالحسیب خان، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، سابق وفاقی وزیر سہیل وجہات صدیقی، سیکر ٹری اسپورٹس اور یوتھ افئیر محمد راشد، سیکر ٹری سندھ اسکا ؤٹس سید اختر میر، معرف ٹی وی اینکر وسیم بادمی، مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، میر محمد علی خان، مدیحہ رحمان، فہیم مل والا، فرحان حنیف ، ایاز میمن موتی والا، زین گوپلانی، شہروز او ر حمیر اناز۔

نظامت کے فرائض مرتضیٰ علی بگھیو نے انجام دئیے۔ فورم کے لئے پہلے روز مظہر امراؤ بندو خان نے موسیقی کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ دوسرے روز فیصل ملک تھیٹر نے ایک خوبصورت تھیٹر کھیل پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :