Live Updates

رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ،مفتی محمدنعیم

دنیا بھر میں مذہبی ایام اورخصوصی تہواروں کے موقع پر حکومتوں کی جانب سے ریلیف دیا جاتا ہے ،مہتمم جامعہ بنوریہ

جمعرات 11 جون 2015 20:36

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہارمضان المبارک مسلمانوں کیلئے رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دے پوری دنیا میں مذہبی ایام اور خصوصی تہواروں کے موقع پر عوام کو ریلیف دی جاتی ہے، وطن عزیز کا المیہ ہے کہ حکمران ریلیف کا محض اعلان کرکے بری الذمہ ہوجاتے ہیں اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں،جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ماہ رمضان کے روزے کوئی بوجھ نہیں بلکہ اﷲ تعالیٰ کی جانب سے عظیم نعمت ہے اورنیکیوں کاعالمی موسم بہارہے اور رحمتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر مسلمان کو اپنی تربیت پر توجہ دینی چاہیے اور ماہ مبارک میں ہر مسلمان عبادات میں مشغول ہوتاہے ان عبادت گزاروں کوہر قسم کی ریلیف دینا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے،حکومت رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام کو ریلیف اور لوڈشیڈنگ سے نجات کے اقدامات کرے، انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں مذہبی ایام اورخصوصی تہواروں کے موقع پر حکومتوں کی جانب سے ریلیف دی جاتی ہے اور عوام کا مکمل خیال رکھا جاتاہے جبکہ وطن عزیز کا ایک بڑا المیہ ہے کہ حکمران ریلیف کا محض اعلان کرکے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں سنجید گی سے اقدامات پر توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتاہے ،انہوں نے کہاکہ ناجائز ڈخیرہ اندوزوں اور کمیشن مافیاکی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث خطرہ ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء ضرورت عوام کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ماضی کی طرح محض اعلان نے کے بجائے اس پر عمل درآمد کرکے عوام کیلئے سہولت فراہم کرے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات